ترال : پردھان منتری شری اسکول لاڈی یار ترال میں آج انرولمنٹ ڈرائیو کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زونل ایجوکیشن آفس ترال سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے علاوہ والدین،اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر بتایا گیا کہ پی ایم۔شری کے زمرے میں آنے کے بعد اسکول ھذا میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کی جانب توجہ دی گئی۔
اس موقع پر والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کراے اس موقع پر ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس دوران طلبا نے ہاتھوں میں بینر اٹھا کے رکھے تھے۔ جن میں تعلیم کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ پی ایم شری اسکول حکومت ہند کی طرف سے مرکزی طور پر سپانسر شدہ اسکیم ہے۔ اس اقدام کا مقصد 14500 سے زیادہ PM SHRI اسکولوں کو تیار کرنا ہے۔