ترال : نیشنل کانفرنس لیڈر و سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے انجینئر رشید کی جانب سے دربار موو معاملے پر کئے گئے احتجاج کو دکھاوا قرار دیا۔ انہوں نے اس معاملہ پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر رشید میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسطرح کے ہتھکنڈے آزما رہے ہیں تاہم یہ بات اب کھل کے سامنے آگی ہے کہ انجینئر رشید کی ناو اب ڈوب گئی ہے اور وہ حواس باختہ ہوکر اسطرح کے بیانات دے رہی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
انجینئر رشید لایم لایٹ میں رہنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں: ڈاکٹر غلام نبی بٹ - GHULAM NABI BHAT
نیشنل کانفرنس لیڈر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے انجینئر رشید کی جانب سے دربار موو معاملے پر کئے گئے احتجاج پر تنقید کی۔
Published : Oct 26, 2024, 5:42 PM IST
یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ سرکار کے خلاف دربار موو بحالی کے حق میں انجینئر رشید کا پہلا مظاہرہ
ڈاکٹر غلام نبی بٹ آج ترال میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت انتخابات سے قبل کیے گیے انتخابی وعدوں کو ضرور پورا کرے گی اور اس حوالے سے این سی قیادت عہد کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سرکار بنے بہت کم وقت ہوا ہے اور آنے والے وقت میں پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے منشور پر عمل کیا جائےگا اور جموں و کشمیر میں ترقی کا ایک نیا باب رقم ہوگا۔ انہوں نے انجینئر رشید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ صرف اپنے حلقہ انتخاب پر مرکوز کریں تاکہ علاقہ میں ترقی ہو اور عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔