سرینگر: دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آج محبوس رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حلف اٹھانے کے لئے ایک روز کا کیسٹوڈیل پیرول دینے کا امکان ہے جس کے تحت ان کو تہاڑ جیل سے پارلیمان حلف اٹھانے کے لئے لایا جاسکتا ہے۔ انجینئر رشید کی سیاسی پارٹی عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان فردوس بابا نے ای ٹی ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر رشید کے وکیل نے ریگولر ضمانت کے لئے عدالت درخواست جمع نہیں کی ہے بلکہ حلف اٹھانے کے لئے کیسٹوڈیل پیرول کی عرضی دائر کی تھی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
انجینئر رشید کو حلف لینے کے لئے تحویلی پیرول ملنے کا امکان - Er Rashid Plea - ER RASHID PLEA
عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما انجینئر رشید نے جیل سے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔ انجینئر رشید پانچ اگست 2019 کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی حراست میں ہیں۔
Published : Jun 18, 2024, 6:55 PM IST
|Updated : Jun 18, 2024, 7:08 PM IST
انجینئر رشید کے وکیل وکست ابرال نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں گذشتہ ہفتے عبوری ضمانت کے لئے عرضی دائر کی تھی۔ عدالت نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو آج ضمانت پر جواب طلبی کا حکم دیا تھا۔ آج عدالت میں آین آئی اے نے اپنے دلائل پیش کیے۔ فردوس بابا نے انجینئر رشید کے وکیل وکست ابرال کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کیسٹوڈیل پیرول کے مطابق ان کو تہاڑ جیل سے پارلیمان لایا جاسکتا ہے جہاں وہ حلف اٹھائیں گے اور پیرول کے شرائط کے مطابق ان کو واپس تہاڑ جیل لیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ انجینئر رشید نے جیل سے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔ انجینئر رشید پانچ اگست 2019 کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی حراست میں ہیں۔ ان پر این آئی اے نے منی لانڈرنگ اور عسکریت پسند فنڈنگ کے الزام عائد کرکے تہاڑ جیل میں قید کیا ہے۔ تاہم پانچ برسوں میں این ائی اے نے انجینئر رشید پر عدالت میں چارج شیٹ داخل نہیں کی ہے۔ انجینئر رشید کے دو نوجوان فرزندوں نے ان کے محبوس والد کے لئے انتخابی مہم چلائی تھی جس میں ان کو رضاکاروں اور عام لوگوں نے کافی حمایت کی تھی۔