اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ماضی کا دشمن چھپا ہوا نہیں تھا، حال کا دشمن چھپا ہوا ہے: محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پر بات کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عوام سمجھ سکتے ہیں کہ صرف پی ڈی پی ہی انہیں بی جے پی کے مظالم سے بچا سکتی ہے۔ جنوبی کشمیر کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ پی ڈی پی نے ان کے لیے کیا کیا ہے.

ماضی کا دشمن چھپا ہوا نہیں تھا،حال کا دشمن چھپا ہوا ہے.. محبوبہ مفتی
ماضی کا دشمن چھپا ہوا نہیں تھا،حال کا دشمن چھپا ہوا ہے.. محبوبہ مفتی (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 11:47 AM IST

Updated : Sep 13, 2024, 11:56 AM IST

اننت ناگ : ضلع اننت ناگ کے کہری بل اور ڈورو میں پی ڈی پی کی جانب عوامی جلسوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں سمیت ورکرس کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔ کارکنان سے خطاب کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید نے میرے لئے (محبوبہ مفتی) کوئی دولت نہیں چھوڑی، لیکن میری دولت یہاں کے لوگ ہیں، جنہوں نے مشکل حالات میں بھی پارٹی کا دامن نہیں چھوڑا‘۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش کی گئی، متعدد رہنما پارٹی چھوڑ کر چلے گئے، لیکن یہا‍ں کے لوگوں نے پارٹی کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے منشور کو آگے بڑھانے کے لئے جنوبی کشمیر کے لوگوں کا سب سے زیادہ تعاون رہا ہے، جس کی بدولت پی ڈی پی، کالے قانون پوٹا، ٹاسک فورس اخوان کا خاتمہ ممکن ہو سکا۔ رہبر تعلیم، رہبر کھیل کے ذریعہ سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوا، اس کے علاوہ کشمیر یونیورسٹی ساوتھ کیمپس، ایمز ہسپتال، اسلامک یونیورسٹی، جی ایم سیز و دیگر ضروری سہولیات کی فراہم کو یقینی بنایا گیا۔ محبوبہ نے کہا کہ قبل ازیں لوگوں پر مختلف ظلم و ستم ڈھائے جا رہے تھے، نوجوانوں کو زدکوب کیا جا رہا تھا تاہم پی ڈی پی نے ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کی۔


سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی نے یہاں کی شناخت کو ختم کیا، یہاں کے لوگوں سے زمین چھینی جاتی ہے، ملازمین سے نوکریان چھینی جاتی ہے، لوگ جانتے ہیں کہ صرف پی ڈی پی ہی ان مصیبتوں سے یہاں کی عوام کو چھٹکارا دلا سکتی ہے۔ اس وقت دشمن چھپا ہوا نہیں تھا، نیشنل کانفرنس نے یہاں کے لوگوں پر پوٹا لگا دیا، شاہ توس پر پابندی لگائی مسئلہ کشمیر کو دنیا میں دہشت گردی کے طور پر پیش کیا۔ لیکن آج کا دشمن چھپا ہوا ہے جو ہماری زمین چھینے کی کوشش میں ہے۔ ہماری زمینیں باہر کے سرمایہ کاروں کو دی جاتی ہیں، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے بجائے ان سے نوکریاں چھینی جاتی ہیں۔ بے روزگاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب نوجوان منشیات میں مبتلا ہو رہے ہیں، اسلئے لوگوں کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے اور اپنی رائے دہی کے ذریعے ان طاقتوں کا خاتمہ کرنا ہے

جنوبی کشمیر کے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پی ڈی پی نے ان کے لئے کیا کیا ہے، اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ان کے لئے کیا کیا.. مسئلہ کشمیر کےحوالہ سے مرحوم مفتی محمد سید نے پیش رفت کی تھی، آر پار تجارت کے راستے کھول دئے، لوگوں کو وقار دیا، ہم نے نا مساعد حالات کے دوران بارہ ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر کالعدم کروائے۔ اسلئے جموں کشمیر کے لوگ بخوبی سمجھتے ہیں کہ اگر ان کے جذبات اور احساسات کی کوئی ترجمانی کر سکتاہے تو وہ واحد پی ڈی پی ہے،

Last Updated : Sep 13, 2024, 11:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details