پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے ایک گاؤں پٹھانہ تیر میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرحدی ضلع پونچ کے مینڈھر جنگل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کا سیکورٹی فورسز نے جواب دیا۔
اطلاعات کے مطابق گاؤں میں پھنسے ہوئے تین عسکریت پسندوں میں گروپ کا ایک اعلیٰ کمانڈر بھی پھنسا ہوا ہے۔ ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے، پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ پٹھانہ تیر گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کرنے کے بعد اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔