اننت ناگ:ذرائع کے مطابق، سیکورٹی فورسز کو ایک مخصوص اور مصدقہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے اہلن گڈول میں قائم جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے شبہ میں گھیراؤ اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی جانب بڑھی، وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورس پر اچانک فائرنگ کر دی۔ ابتدائی مرحلے میں گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا ہے۔ گولیوں کے تبادلے کے سلسلے میں دو جوان زخمی ہو گئے ان کے ساتھ ساتھ دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کے اس تبادلے کے نتیجے میں علاقے میں مسلح تصادم شروع ہو گیا۔ فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ چھپے ہوئے عسکریت پسند فرار نہ ہو جائیں۔