بارہمولہ:شمالی کشمیر کے سوپور میں گجرپتو زلورہ علاقے میں اتوار کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو آج دوسرے دن بھی جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے میں سخت محاصرے میں لے رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسند پھنسے ہو سکتے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے زلورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ آج دوسرے دن بھی دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
اس ضمن میں اگر زالورہ سوپور کی بات کرے تو اس وقت پورا علاقہ محاصرے میں ہے۔ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا سخت پہرہ ہے اور کسی بھی شخص کو اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔