اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر برفباری کو دیکھتے ہوئے الیکٹریکل انجینرس ایسوسی ایشن نے احتجاجی کال کو کیا موخر - JKEEGA POSTPONES PROTEST CALL

کشمیر میں برفباری کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکٹریکل انجینرس ایسوسی ایشن نے اپنی مجوزہ احتجاجی کال کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر برفباری کو دیکھتے ہوئے الیکٹریکل انجینرس ایسوسی ایشن نے احتجاجی کال کو کیا موخر
کشمیر برفباری کو دیکھتے ہوئے الیکٹریکل انجینرس ایسوسی ایشن نے احتجاجی کال کو کیا موخر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2024, 10:19 PM IST

ترال : جموں و کشمیر الیکٹریکل انجینرنگ گریجویٹ ایسوسی ایشن نے 30 دسمبر کو ہونے والے مجوزہ احتجاج کو موخر کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسوسی ایشن نے برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر بلائی گئی گی ایک آن لائن میٹنگ کے دوران لیا گیا۔

کشمیر برفباری کو دیکھتے ہوئے الیکٹریکل انجینرس ایسوسی ایشن نے احتجاجی کال کو کیا موخر (Etv Bharat)

اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر پیرزادہ ھدایت اللہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ کل کی مجوزہ ہڑتال کی کال کو واپس لے لیا گیا ہے، کیونکہ وادی میں برفباری کے چلتے ہم نے یہ مناسب نہیں سمجھا کہ عوام کو مشکلات درپیش ہوں، ہماری یونین کا روز اول سے ہی یہ وطیرہ رہا ہے کہ عوامی مفادات کا احترام کیا جائے۔


یہ بھی پڑھیں: سرد موسم، دل کے دورے کی بن سکتا ہے وجہ، جی ایم سی سری نگر نے جاری کی ایڈوائزری - GMC SRINAGAR ADVISORY

پیرزادہ نے مزید بتایا کہ بھاری برفباری کے دوران محکمہ بجلی کے جملہ انجینیرس اور ملازمین نے جس طرح کام کیا ہےاسکو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی سراہا ہے اور اب ہم۔ امید کرتے ہیں کہ ہماری مانگوں کو بھی پورا کیا جائے کیونکہ بڑی مدت سے ہمارے مطالبات التوا میں رکھے گیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب چونکہ محکمہ موسمیات نے برفباری کی ایک اور پیشن گوئی چار پانچ جنوری کو کی ہے اسلیے ہم۔ اپنے مطالبات کو لیکر یہ احتجاج اب آٹھ جنوری کو کر رہے ہیں تاکہ برسراقتدار ایوان میں ہماری بات کو آگے رکھا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details