منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی جش میلاد النبی ﷺ بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر منڈی تحصیل کے مختلف مقامات پر جشنِ میلاد ﷺ کی تقاریب اور جلوسِ محمدی برآمد کیے گئے۔ وہیں نورانی عیدگاہ اعلی پیر راجپورہ منڈی اور مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سب سے بڑی تقریب نورانی عیدگاہ اعلی پیر راجپورہ منڈی میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا گوہر احمد قادری شرکت کیے ہیں۔ جب کہ ان کے علاوہ منڈی علاقہ کے مختلف مقامات سے مقتدر علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقعے پر تقریب میں شرکت فرما علماء کرام نے ولادت باسعادت آقا مدنی کریم اور سیرت پاک کے گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس دوران بعد نمازِ ظہر موئے مبارک کی عوام کو زیارت کرائی گئی۔