ترال ( پلوامہ): محکمہ تعلیم کی جانب سے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ترال میں جسمانی طور خاص بچوں کے لیے پروگرام منعقد ہوا، جس میں چیف ایجوکیشن افیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے،جبکہ تقریب میں زونل ایجوکیش افسر اونتی پورہ آزاد احمد وانی، زونل ایجوکیشن آفیسر ترال خورشید احمد اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں اساتذہ نے نئی ایجوکیشن پالیسی کے ساتھ ساتھ، جسمانی طور خاص بچوں کے لیے قائم کیے گیے اسکولوں میں دستیاب سہولیات اور سرکار کی جانب سے اس حوالے سے کیے جا رہے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا۔