اونتی پورہ ٹیچرس فورم کی جانب سے ایجوکیشن کانفرنس کا اہتمام اونتی پورہ:جموں وکشمیر ٹیچرس فورم کی جانب سے ٹاون ہال اونتی پورہ میں تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیئرمین محمد امین خان، وائس چیئرمین شوکت علی بیگ، صوبائی صدر حمید اللہ ترمبو اور ضلع صدر ٹیچرس فورم عرفان نذیر، زونل صدر ترال حاجی منظور احمد، زونل صدر لرگام بشیر احمد، زونل صدر اونتی پورہ عبد السلام اور صوبائی کوآرڈینٹر حاجی ارشاد احمد بٹ کے علاوہ ترال، اونتی پورہ اور پامپور زون سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئی تعلیمی پالیسی کے خدوخال پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ جب کہ ٹیچرس فورم ضلع صدر پلوامہ عرفان نذیر کی حلف برداری کی رسم کو بھی انجام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Farewell Ceremony In Baramulla بارہمولہ میں چیف ایجوکیشن آفیسر ریٹائرڈ، تقریب کا اہتمام
اس موقع پر مقررین نے نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے اپنی بات سامنے رکھی اور سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بڑھاوا دینے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بھی بات کی گئی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیئرمین جموں وکشمیر ٹیچرس فورم محمد امین خان نے بتایا کہ اس نئی تعلیمی پالیسی سے تعلیمی نظام میں نہ صرف بہتری آرہی ہے بلکہ پڑھانے کے طریقۂ کار میں واضح تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جب کہ امتحانات اور ایولیوشن کا نظام بھی بدل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ایک ساتھ ہوں گے، نتائج کا اعلان بھی ایک ساتھ کیا جائے گا تاکہ یہاں کے طلبا مسابقتی امتحانات میں بغیر کسی مشکل یا غیر ضروری انتظار کیے بغیر شامل ہوسکیں۔