سرینگر: ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کو لے کر گہماگہمی زور شور سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم اس وقت جموں و کشمیر میں ہے۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم جہاں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں بات چیت کرے گی۔ وہیں سول اور پولیس انتظامیہ سے وہ سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
اس ٹیم کی قیادت چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا راجیو کمار کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کمیشن کے دیگر ملازمین بھی یہاں آئے ہوئے ہیں۔ مقامی سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اسمبلی انتخابات کو منعقد کرنے پر زور دیں گے۔ یہ اجلاس سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہو رہی ہے جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔