اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ میں زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں - Doda earthquake

Doda Earthquakeصوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈوڈہ میں زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں
ڈوڈہ میں زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 12:34 PM IST

ڈوڈہ (جموں کشمیر) :جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پیر کی رات زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے ڈوڈہ ضلع میں پیر کی رات 9 بجکر 28 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

زلزلوں کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کی غرض سے گھروں سے باہر نکلے، تاہم زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ برس بھی خطہ چناب کے ڈوڈہ، کشتواڑ ضلع اور لداخ یونین ٹیریٹری میں تین درجن کے قریب زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتا دیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔ جبکہ زلزلوں کے جھٹکے یہاں کے لوگوں میں 2005کی تباہ کن یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:جموں کشمیر میں زلزلوں کے جھٹکے

سنہ 2005کے اکتوبر ماہ میں کشمیر میں زلزلوں کے خوفناک جھٹکوں نے کنٹرل لائن کے آر پار تباہی مچا دی تھی۔ زلزلوں کے ان خوفناک جھٹکوں میں ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، جبکہ شمالی کشمیر کے اوڑی اور ٹنگڈار علاقوں میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details