سرینگر (جموں کشمیر):جواہر لاک نہرو میموریل (جے ایل این ایم) اسپتال رعناواری، سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر تجمل حسین کو ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن، جموں و کشمیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر تجمل بطور ایم ایس کے علاوہ اگلے احکامات تک ڈائریکٹر فیملی ویلفئیر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے جمعرات کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر، فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن جموں وکشمیر ڈاکٹر تبسم جبین نوکری سبکدوش ہوئیں تاہم، لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کے نفاذ کو ملحوظ رکھ کر فی الحال ڈاکٹر تجمل کو یہ اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔