بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے سکریٹری ڈاکٹر سعید عابد رشید نے بانڈی پورہ میں ایک کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ میں محکمہ صحت میں خالی آسامیوں کو جلد پُر کیا جائے گا۔نوجوانوں کو تمام ترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں منعقدہ عوامی دربار کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید عابد رشید نے خالی آسامیوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ضلع بانڈی پورہ میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ضلع طبی نظام کو مزید بہتربنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔