سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری سید عابد رشید شاہ کو ڈائریکٹر سکمز صورہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔
اس حوالے سے منگل کے روز باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا یے۔حکم نامے کے مطابق یہ تقرری ڈاکٹر پرویز اے کول کی سبکدوشی کے ہیش نظر عمل میں لائی گئی ہے، جو کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو ڈائریکٹر سکمز صورہ کے بطور سبکدوش ہوئے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ڈاکٹر سید عابد رشید کو ڈائریکٹر سکمز کا اضافی چارج دیا گیا - Skims Soura New Director
Abid Rashid assigned additional charge of Director SKIMS جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈائریکٹر سکمز صورہ کے پروفیسر ڈاکٹر پرویز کول کی ریٹائرمنٹ کے بعد صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری سید عابد رشید شاہ کو سکمز صورہ کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا ہے۔
ڈاکٹر سید عابد رشید
Published : Mar 12, 2024, 6:34 PM IST
مزید پڑھیں:سکمز، صورہ کے نئے ڈائیریکٹر کے عہدے کی خاطر 29 درخواستیں موصول
سکمز صورہ کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری جلد ہی متوقع ہے۔ جانچ کمیٹی کی صدارت محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری کریں گے، جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سرینگر، جموں اور ہندوارہ کے میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز کے علاوہ سکمز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔