اننت ناگ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے آج ساگام بلاک کے پیر تکی علاقے میں آفس بیرئرس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی سربراہی ڈی پی اے پی کے ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ساگام ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے کئی عہدیدار موجود تھے،جبکہ اجلاس میں مقامی لوگ بھی نظر آئے۔
اجلاس کے دوران ایڈوکیٹ سلیم پرے نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کریں اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں وہ پارٹی کے چنیندہ نمائندے کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے آج سے ہی کمر بستہ ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی صحیح ترجمانی کے لئے ڈی پی اے پی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنا ہوگا، تاکہ دلی میں کشمیری عوام کی نمائندگی صحیح سمت میں ہوجائے۔
اس موقع پر مختلف پارٹی کے ورکران نے ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی،جنہیں پارٹی کے اسپوکس پرسن سلیم پرے نے والہانہ استقبال کیا۔ پرے نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے دروازے ہر اس شخص کے لئے کھلے ہیں، جو صحیح معنوں میں جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی کا خواہاں ہو۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی پی اے پی کے ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ساگام ایڈوکیٹ سلیم پرے نے کہا کہ آج یہاں پارٹی کے آفس بیرئرس کا اجتماع تھا، جس میں کئی پارٹیوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شمولیت اختیار کی۔