کوکرناگ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا جلسہ (etv bharat) اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جارہی ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دی ہے۔ ضلع اننت ناگ کے کوکورناگ کے ہلرمیں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے کارکنان کے لیے کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔
ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کہا کہ بارہمولہ میں جس طرح سے ووٹرز نے بہادری دکھائی ہے۔ جس طرح سے وہاں ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، میں چاہتا ہو کہ اس سے زیادہ ووٹنگ اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر درج کی جائے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کم سے کم ستر پچتھر فیصد ووٹنگ اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ پر درج ہونی چاہیے۔ ان باتون کا اظہار انہوں نے کوکرناگ اننت ناگ کے ہلر علاقے میں ورکران سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
یہ بھی پڑھیں:میں آزاد سوچ کا مالک ہوں، اس لیے مجھے کسی سپورٹ کہ ضرورت نہیں: غلام نبی آزاد
اس موقعے پر ان کے ہمراہ ڈی پی اے پی کے سینئر رہنما جی ایم سروری، پارٹی کے چیف سپوکس پرسن سلمان نطامی، اور اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے امیدوار محمد سلام پرے موجود رہے۔ واضح رہے کہ پچیس مئی کو اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشت پر ووٹنگ ہونے جا رہی ہے جس کے لیے کئی امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جب کہ اج انتخابی مہم اختتام پزیر ہوئی۔