اننت ناگ:ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لیے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کو امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی پی اے پی کے صدر غلام نبی آزاد نے اننت ناگ پارلیمانی نشست سے خود انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم آج انہوں نے اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کرکے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کو امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے کہا کہ آزاد نے فیصلہ نہیں بدلا ہے بلکہ اننت ناگ راجوری نشست کے لیے امیدوار کھڑا کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال جاری تھا۔ غلام نبی آزاد کو بطور امیدوار میدان میں اتارنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔