منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں درجنوں لوگوں نے شمولیت اختیار کرلی۔ ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے کی زیر قیادت منعقدہ پروگرام میں اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری خواجہ ریاض آتش اور اپنی پارٹی کے زونل صدر پیر زادہ بلال مخدومی کی موجودگی میں منڈی تحصیل کے, دوردراز علاقہ چکھڑی بن سے آئے ہوئے درجنوں لوگ پارٹی میں شامل ہوگئے۔
اس موقع پر اپنی پارٹی کے ضلع صدر و دیگر لیڈران کی جانب سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کیا گیا اور انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔ اس دوران ضلع صدر شاہ محمد تانترے نے کہا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی اسمبلی انتخابات کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پارٹی کےلئے یہ پہلا بڑا الیکشن ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ عوام پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔