اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کان کی سرجری کے بجائے بچہ دانی نکالنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی - DOCTOR REMOVES UTERU

جموں وکشمیر کے سب ضلع سوپور کے ایک نجی ہسپتال کا آپریشن تھیٹر مبینہ طبی لاپرواہی کے بعد سیل کر دیا گیا۔

جموں کشمیر کے سوپور میں ڈاکٹر نے کان کی سرجری کرنے کے بجائے بچہ دانی نکال دیا
جموں کشمیر کے سوپور میں ڈاکٹر نے کان کی سرجری کرنے کے بجائے بچہ دانی نکال دیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2025, 4:42 PM IST

Updated : Feb 6, 2025, 8:56 PM IST

سوپور میں طبی لاپرواہی، کان کی سرجری کرنے کے بجائے بچہ دانی نکال دیا (ETV BHARAT)

بارہمولہ:حکام نے مبینہ طور پر طبی لاپرواہی کے معاملے کے بعد شمالی کشمیر کے سوپور میں ایک نجی اسپتال کے ایک آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا ہے، جہاں مبینہ طور ایک خاتون کی بچہ دانی نکال دی گئی حالانکہ وہ کان کے آپریشن کیلئے داخل کی گئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں دو خواتین کا آپریشن ہونا تھا جس کے دوران لاپرواہی کے نتیجے میں اس فاش غلطی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون حکیم ثناء اللہ ہسپتال میں کان، ناک اور گلے کے امراض سے متعلق ایک ڈاکٹر ، جسے ای این ٹی اسپیشلسٹ کیا جاتا ہے، کے ذریعے علاج کروا رہی تھی۔ مذکورہ ڈاکٹر نے خاتون کو عمل جراحی کیلئے ہسپتال میں داخل کیا تھا لیکن ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں اس عمل کو مبینہ طور پر ایک متبادل ڈاکٹر نے انجام دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کان کی جراحی کے بجائے مزکورہ ڈاکٹر نے مریض کی ہسٹریکٹومی کی تھی۔ عوامی احتجاج کے بعد حکام نے طبی پروٹوکول میں شدید کوتاہی کا حوالہ دیتے ہوئے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کر دیا۔


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور شبیر احمد رینہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انتظامیہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے اور ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں اور عملے کو ان کے موقف کی وضاحت کے لیے نوٹس بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپتال کے آپریشن تھیٹرکو سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جو بھی قصوروار پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ میں پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا، ممنوعہ مادہ برآمد

دریں اثنا محکمہ صحت کے ایک حکمنامے کے مطابق ڈاکٹر انجم نذیر، کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ، ایس ڈی ایچ سوپور اور ڈاکٹر طارق احمد ڈار، میڈیکل آفیسر (ڈپلوما ان اینستھیزیا)، ڈی ایچ بانڈی پورہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پر اگلے احکامات تک جموں و کشمیر میں کسی بھی قسم کی پرائیویٹ پریکٹس میں شامل ہونے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکیم ثناء اللہ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کو تحقیقات مکمل ہونے تک سیل کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 6, 2025, 8:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details