اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عثمان مجید کے فیصلے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سید شفاعت کاظمی - Apni party reaction - APNI PARTY REACTION

بانڈی پورہ میں اپنی پارٹی کے ضلع صدرسید شفاعت کاظمی نے کہاکہ عثمان مجید کے فیصلے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر ابھریں گے۔

عثمان مجید کے فیصلے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
عثمان مجید کے فیصلے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 8:29 PM IST

بانڈی پورہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے بانڈی پوری ضلع سمیت تمام اضلاع میں اسمبلی انتخابات کی تاریخیوں کے اعلان سے پہلے ہی سیاسی گہماگہمی عروع پر پہنچ کر گئی ہے۔ اپنی پارٹی کے ضلع صدرسید شفاعت کاظمی نے کہاکہ عثمان مجید کے فیصلے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ہم پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر ابھریں گے۔

عثمان مجید کے فیصلے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا (etv bharat)


اپنی پارٹی کے نائب صدر عثمان مجید کے تمام اکائیوں کے ساتھ مستعفی ہونے کے فوراً بعد ضلع صدر بانڈی پورہ سید شفاعت کاظمی نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ بنے رہیں گے اور پارٹی کو ان کی حمایت جاری رہے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید شفاعت کاظمی نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ بدستور منسلک رہیں گے اور اسی پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔انہونے کہا کہ پارٹی سے مستفی ہونے کا عثمان مجید کا اپنا زاتی فیصلہ ہے کے ۔انہونے کہا اگرچہ عثمان مجید اپنی پارٹی کے ایک بنیادی اور ایک اہم رکن تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛عثمان مجید اپنی پارٹی سے مستعفی

تاہم ان کے چھوڑے جانے سے پارٹی پر کوئ اثر نہیں پڑے گا ۔ اور پارٹی ندستور عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے انہیں پارٹی میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس کے لئے راضی نہیں ہوئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details