ترال:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں محرم الحرام کے حوالے سے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ترال میں محرام الحرام کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ محرم الحرام کے مقدس ایام میں ایل جی انتظامیہ عز اداروں کے لیے خصوصی انتظامات کر رہی ہے۔
اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال میں شعیہ آبادی والے پنرجاگیر میں عز اداروں کے لیے خصوصی انتظامات کا اہتمام کیا ہے۔ اس ضمن میں اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش کی صدارت میں ایک ٹیم نے ازخود پنر جاکر وہاں عز اداروں کے لیے لازمی سہولیات کا جائزہ لیا اور آفیسروں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں صحت و صفائی، بجلی، پانی اور دیگر لازمی سہولیات کے حوالے سے مقامی لوگوں سے بات کی۔