اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لیہن ون میں کئی سال قبل ڈیپارٹمنٹ آف ہاٹیکلچر کی جانب سے ہیزل نٹ فارم کا قیام عمل میں گیا۔ مذکورہ فارم 16 ہزار سے زائد ہیکٹر پر مشتمل ہے۔ وہی فارم کو مزید وسعت دینے کی غرض سے متعلقہ محکمہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی تناظر کے تحت فارم کا جائزہ لینے کے لیے چیف ہارٹیکلچر آفیسر آر کے پنگوترا نے فارم کا دورہ کیا تاکہ ہیزل نٹ کو کسانوں میں متعارف کرایا جائے تاکہ کسان ہیزل نٹ کی کاشت سے فائدہ اٹھا سکے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ ابھی عام لوگوں میں ہیزل نٹ کا اتنا رجحان نہیں ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے کسان ہیزل نٹ کے بیج کو اپنے باغات میں بوئے تاکہ اس کی کاشت سے کسان مستفید ہو سکیں۔