اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کا دورہ چکورہ - Directo agriculture Visit chakoora - DIRECTO AGRICULTURE VISIT CHAKOORA

محمکہ زراعت کشمیر کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے ضلع پلوامہ کے چکورہ علاقے کا دورہ کرکے کسانوں سے ملاقات کی جن کی 'من کی بات' پروگرام میں وزیر اعظم نے ستائش کی تھی۔

کشمیر کے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کا دورہ چکورہ
کشمیر کے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کا دورہ چکورہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 4:34 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں تقریباً 20 کنال اراضی پر محتلف اقسام کی سبزیاں اگانے والے ایک کسان عبدالرشید میر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام کے پہلے قسط میں ان کی پزیرائی کی۔ عبدالرشید میر اپنے زرعی کھیتوں میں تقریباً تمام اقسام کی سبزیاں اگاتے ہیں۔

کشمیر کے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کا دورہ چکورہ (etv bharat)

عبدالرشید میر نے حکومت اور محکمہ زراعت کے تعاون سے اپنی زرعی زمین میں آزمائشی بنیادوں پر سنو پیز کے نام سے مٹر کی ایک نئی قسم اگائی تھی جسے بعد میں پیداوار کے معیار کی وجہ سے یورپی ممالک کو برآمد کیا گیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وادی کی مقامی پیداوار کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے لیے ان کی تعریف کی۔

اس سلسلے میں محمکہ زراعت کشمیر کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ یہ کسانوں اور محکمہ زراعت کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم نے اپنے من کی بات پروگرام میں کشمیر کے کسانوں اور پیداوار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ زراعت ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے زرعی شعبے سے وابستہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس سرسوں کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ متوقع

عبدالرشید میر ایک کسان جن کی وزیر اعظم نریندر مودی نے سنو پیز اگانے کے لیے تعریف کی تھی جو یورپی ممالک کو برآمد کیے گئے تھے، کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نے مقامی پیداوار کو بین الاقوامی منڈی تک لے جانے کی میری کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ زراعت وادی میں زرعی اور باغبانی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسانوں کو بھی اچھے فوائد مل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details