شوپیاں:جموں وکشمیر کے شوپیان کے کیلر علاقے میں آج دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی اسکیم کا حصہ ہے۔ یہ مہم گذشتہ سال 2 اکتوبر کو جھارکھنڈ میں شروع کی گئی تھی۔ اس تقریب میں ایم ایل اے اور ڈپٹی کمشنر شوپیان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقامی عوام سے خطاب کیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
شوپیان کے کیلر میں دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا - DAGUA SCHEME LAUNCHED
جموں وکشمیر کے شوپیان میں دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا
Published : Nov 16, 2024, 2:03 PM IST
|Updated : Nov 16, 2024, 4:28 PM IST
اس موقعے پر اسکیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ مہم ملک بھر کے 30 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے 549 اضلاع اور 2,911 ترقیاتی بلاکس میں پھیلے قبائلی اکثریتی دیہات کو شامل کرے گی۔ اس کے ذریعے 63,843 دیہات میں موجود 5 کروڑ سے زائد قبائلی آبادی کو بہتر سہولیات اور ترقیاتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:دفعہ 370 کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے: ڈاکٹر غلام نبی بٹ
پروگرام کے دوران ٹرائبل طبقے سے متعلق مختلف فلاحی اسکیموں پر روشنی ڈالی گئی اور قبائلی لوگوں کے لیے تعلیم، صحت، اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مقامی عوام نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت کی کوششوں کو قبائلی عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔