جموں:چیترا نوراتری کے پہلے دن سے ہی ماتا ویشنو دیوی بھون میں شات چندی مہا یگییہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے عمارت کے احاطے میں منعقد ہونے والے مہا یگیہ کی تیاریاں کی ہیں۔ اس مہا یگیہ میں خصوصی ہون کیا جاتا ہے، جس میں ملک بھر سے آنے والے عقیدت مند بڑھ چڑھ کے حاضری دیتے ہیں۔
ہندو عقیدتمند چیترا نوراتری نو روزہ تہوار ماں درگا اور ان کے نو اوتاروں کی پوجا کے ساتھ مناتے ہے۔ اس بار یہ تہوار 17 اپریل کو رام نومی کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگی۔
جموں وکشمیر میں نوراتری کے موقع پر مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے روز کٹرا کی ترکوٹہ پہاڑیوں پر واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر ہزاروں عقیدت مندوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔
نوراتری کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر کٹرا میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں نوراتری کے سلسلے میں مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع ریاسی کے کٹرا کی ترکوٹہ پہاڑیوں پر واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو راترا کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نو راتری کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کی خاطر کٹرا میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے میں نگرانی کاعمل تیز کیا گیا ہے جبکہ کویک رسپونس ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں پولیس کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔