اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع پلوامہ میں صوبائی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد - Sports For Students In Pulwama - SPORTS FOR STUDENTS IN PULWAMA

پلوامہ ضلع میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے صوبائی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف اضلاع کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی

ضلع پلوامہ میں صوبائی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد
ضلع پلوامہ میں صوبائی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 11:37 AM IST

پلوامہ:محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ کے زیر اہتمام صوبائی سطح کے کبڈی مقابلے میں صوبہ کشمیر کے تمام دس اضلاع نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کبڈی مقابلے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقابلے کا افتتاح کیا۔

ضلع پلوامہ میں صوبائی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد (etv bharat)

کبڈی کے مقابلے رواں ماہ کی 26 تاریخ سے شروع ہوئے اور رواں ماہ کی 31 تاریخ تک جاری رہیں گے۔ مقابلہ U14، U17، U19 زمروں کے دوران کھیلا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اپنے خطاب کے دوران محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے زیر اہتمام صوبائی سطح کے کبڈی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ ان 10 ٹیموں میں سے بہتر کارکردگی دیکھنے والے ٹیم کا یو ٹی سطح کے مقابلوں میں صوبہ کشمیر کی نمائندگی کرے گی۔
اس سلسلے میں کھلاڑیوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے نوجوانوں جسمانی اور ذہنی تندرست رہتے ہے جبکہ تعلیمی میں ان کی دلچسپی مذید بڑھ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں طلبا و طالبات کے لئے کھیل کود پروگرام کا آغاز

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس مل کر ضلع کے کھلاڑیوں کو ایک ایسا ماحول اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جہاں وہ کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ ضلع میں رات کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے پالیسی بنا رہی ہے جس کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details