اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کے خلاف کارروائی - illegal Mining

Action Against Illegal Mining: محمکہ جیولوجی اینڈ میننگ پلوامہ نے گذشتہ دو دنوں میں ضلع بھر میں غیر قانونی کانکنی میں ملوثین کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے تقریباً 28 گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔

department-of-geology-and-mining-dept-conduct-action-against-illegal-mining-28-vehicles-seizedd
پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کے خلاف کارروائی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 5:34 PM IST

پلوامہ میں غیر قانونی کانکنی کے خلاف کارروائی

پلوامہ:ضلع پلوامہ میں 'مائننگ مافیا' کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جیولوجی اینڈ میننگ پلوامہ نے ڈی ایم او پلوامہ منظور احمد کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ کی ہدایت پر ضلع بھر کے محتلف علاقوں میں گذشتہ دو دنوں میں تقریباً 28 کے قریب گاڑیوں کو ضبط کیا۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں ایل اینڈ ٹی، جے سی بی اور ڈمپر شامل ہیں، یہ تمام گاڑیاں غیر قانونی مائننگ میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی، نالہ رامبی آرا، دریائے جہلم اور نالہ رومشی کے مختلف بلاکس میں مائننگ مافیا رات کے اوقات کے دوران انجام دیتے تھے۔ اس غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لیے محکمہ ڈی ایم او پلوامہ کی قیادت میں گزشتہ دو روز سے مسلسل چھاپے مارے گئے۔
مزید پڑھیں:رمبی آرا اور رومشی نالہ میں کان کنی پر روک لگانے کی ہدایت

اس سلسلے میں ڈی ایم او پلوامہ منظور احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیمیں خاص طور پر ہاٹ سپاٹ علاقوں میں دن رات آپریشن کر رہی ہیں، تاکہ علاقے میں غیر قانونی کانکنی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں میں محکمہ نے غیر قانونی کانکنی میں ملوث تقریباً 28 گاڑیوں کو ضبط کیا، اور یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ غیر قانونی کانکنی میں ملوث گاڑیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے پالیسی بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details