سرینگر:مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہولی کا تہوار دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں اپنی خدمات انجام دینے والے فوجیوں کے ساتھ منائیں گئے۔ اس حوالے سے راجناتھ سنگھ 25مارچ کو سیاچن گلیشیئر کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ سیاچن گلیشیئر، دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئرز میں سے ایک ہے۔ اس گلیشیئر کی لمبائی 71 کلومیٹر ہے اور مرکز کے زیر انتظام لداخ میں بھارت اور پاکستان کی سرحد پر ہے۔ سخت موسم کی وجہ سے فوج صرف ایک سپاہی کو سیاچن میں تین ماہ کے لیے تعینات کر سکتی ہے۔
وہیں ایک دفاعی نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 37 برسوں میں، سخت خطوں، انتہائی موسم، دشمن کی فائرنگ اور دیگر عوامل کے نتیجے میں سیاچن میں 800 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔