شوپیان (جموں و کشمیر):پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) شوپیان کی چیئرپرسن بلقیسہ جان نے آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بلقیسہ جان نے اعلان کیا کہ وہ اب وچی (شوپیان) کے سابق ایم ایل اے، اعجاز میر کی حمایت کریں گی، جو آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اُتر رہے ہیں۔
یہ استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب دو روز قبل اعجاز میر نے بھی پی ڈی پی کو چھوڑ دیا تھا، کیونکہ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔ یہ سیاسی تبدیلیاں ایک ایسے وقت میں رونما ہو رہی ہیں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تین مراحل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔