اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ انتظامہ نے آنے والے تہواروں کے سلسلہ میں مذہبی مقامات کا جائزہ لیا - DC Anantnag On Festivals - DC ANANTNAG ON FESTIVALS

Festivals in Anantnag: اننت ناگ ضلع ترقیاتی کمشنرسید فخرالدین حامد نے آنے والے تہواروں کے سلسلے میں کئی مذہبی مقامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو اس ضمن میں سنجیدگی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

اننت ناگ انتظامہ نے آنے والے تہواروں کے سلسلہ میں مذہبی مقامات کا جائزہ لیا
اننت ناگ انتظامہ نے آنے والے تہواروں کے سلسلہ میں مذہبی مقامات کا جائزہ لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 3:21 PM IST

اننت ناگ: تہواروں کی تیاری کے سلسلے میں اننت ناگ ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی سی) سید فخرالدین حامد نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے ہمراہ مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد آنے والے تہواروں کے ہموار انعقاد کے لیے ضروری سکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ عہدیداروں نے اپنے دورے کا آغاز مقدس درگاہوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عقیدت مندوں کی متوقع آمد کے موقع ہر ضروری سہولیات کو میسر ہوں۔

انہوں نے تہواروں کے دوران پرامن اور خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ایس ایف حامد نے تقریبات میں شرکت کرنے والے تمام شہریوں کی حفاظت اور انہیں بہتر ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی رہنمائوں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا تاکہ پر امن اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ تہواروں کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کریں گے، رفیق وانی

ایس ایس پی اننت ناگ نے کسی بھی ممکنہ رکاوٹ یا حفاظتی خطرات کو روکنے کے لیے فعال حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو دہرایا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ محکمہ پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور تہواروں کے دوران حفاظتی پروٹوکول کی پابندی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details