بانڈی پورہ:بارہمولہ میں آپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کی جانب سے سجاد غنی لون کو حمایت کرنے کے بعد شمالی کشمیر کی سیٹ بے حد دلچس ہوگئی ہے۔ اسی دوران بانڈی پورہ کے سابق سی ایم او اور سابق ایم ایل اے غلام رسول ناز کی بہو اور نیشنل کانفرنس سے وابستہ ڈاکٹر بلقیس بطور آزاد امیدوار الیکشن میں شرکت کر سکتی ہیں۔
اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہ شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں ان کا اپنا ووٹ بینک ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کارکنان چاہتے ہیں کہ وہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لیے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کریں۔