سرینگر: دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے کشتواڑ ضلع میں واقع وڑون میں دو ماہ قبل تباہ کن آگ سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں ایک ہمدردانہ عمل کے تحت مدد کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں ادارہ کے ایک وفد نے اس بھیانک آگ سے متاثرہ کنبوں کیلئے 10 لاکھ روپے کا ایک چیک وہاں کے ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ”ابابیل“ کے ایڈوکیٹ بابر کے حوالے کیا۔
خیال رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل لگنے والی اس آگ کے نتیجے میں درجنوںگھروں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا، جسکی وجہ سے بہت سے خاندانوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔ صورتحال کی سنگینی اور متاثرین کی اہم ضرورتوں کے پیش نظر دارالخیر میرواعظ منزل نے انسانی ہمدردی اور امداد کے جذبے کے ساتھ انکی باز آبادکاری کیلئے پیش پیش رہا ہے۔ چنانچہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے اس سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مصیبت زدہ لوگوں کی ممکنہ مدد کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی آفت اور آزمائش کے وقت یہ ہمارا ملی فریضہ ہے کہ ہم اپنے متاثرہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کی ہر ممکن مدد کریں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
دارالخیر میرواعظ منزل نے وڑون کشتواڑ کے آگ متاثرین کو 10 لاکھ روپئے کی امداد دی - DARUL KHAIR MIRWAIZ MANZIL
کشتواڑ کے وڑون علاقہ میں دو ماہ قبل آتشزدگی واقعہ کے متاثرہ خاتدانوں کی دارالخیر میرواعظ منزل کی جانب سے مالی مدد کی گئی۔
Published : Nov 24, 2024, 12:36 PM IST
یہ بھی پڑھیں: ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے، میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق - need to hold ourselves accountable
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دارالخیر کی جانب سے یہ مختصر سا تعاون متاثرہ خاندانوں کو کسی حد تک راحت فراہم کرے گا تاکہ اس المناک سانحہ کے نتیجے میں ہوئے نقصان کی کسی حد تک تلافی ہو سکے۔ خیال رہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل جموں وکشمیر میں ہنگامی حالات اور آفات کے دوران متاثرین کی ممکنہ امداد فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے اور یہ ادارہ بلا امتیاز انسانیت کی خدمت اور پورے خطے میں فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اپنے مشن کے لئے وقف ہے۔