اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فیلڈ اسٹیشن میں تربیتی کیمپ کا انعقاد - CSIR IIIM field station - CSIR IIIM FIELD STATION

Awareness And Training Camp: پلوامہ کے بونرہ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فیلڈ اسٹیشن میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لڑکیوں نے حصہ لیا۔

پلوامہ کے بونرہ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فیلڈ اسٹیشن میں تربیتی کیمپ کا انعقاد
پلوامہ کے بونرہ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فیلڈ اسٹیشن میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 7:29 PM IST

پلوامہ کے بونرہ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فیلڈ اسٹیشن میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ:آج فیلڈ اسٹیشن بونورہ پلوامہ میں سکسٹ کشمیر اور خواتین ڈگری کالج پلوامہ سے آئی ہوئے طلبا کے لئے ارمیٹک کارپس کرنے کے حوالے سے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا اس میں کئی نوجوان طالب علموں نے شرکت کی ساتھ ہی ان نے آرما کی کاشت کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔

زرعی شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والی بچوں کے لیے ایک روز تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء کو فیلڈ اسٹیشن پلوامہ میں اگائے جانے والے مختلف اقسام کی ارمیٹک پودوں اور دیگر خوشبودار پودوں اور پھلوں کی عملی معلومات فراہم کرنا تھا۔

ثانیہ شبیر جو فیلڈ سٹیشن بنورہ پلوامہ کے سائنس ایکسپوزر وزٹ پر تھیں نے کہا کہ فیلڈ سٹیشن کے اس قسم کے ایکسپوزر وزٹ طلباء کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ وہ کتابوں میں پڑھی ہوئی چیزوں کے بارے میں عملی معلومات حاصل کرتے ہیں۔
وہیں تابندہ گلزار نے کہا کہ انہیں فیلڈ سٹیشن بونورہ پلوامہ میں اگائے جانے والے خوشبودار پودوں کے بارے میں عملی معلومات حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپوژر وزٹ کے دوران وہ جو عملی علم حاصل کرتے ہیں وہ ان کے مستقبل کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیری محقیقین نے ٹیولپ بلبس تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا

فیلڈ سٹیشن بونورہ پلوامہ کے انچارج ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ فیلڈ سٹیشن کے محققین اور ماہرین کاشتکاروں کو خوشبودار، دواؤں اور پھولوں کے پودوں کی نئی اقسام متعارف کروانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں تاکہ وہ اپنی فصلوں کو کسانوں تک پہنچا سکیں اور اس سے وہ منافع حاصل کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details