پلوامہ:ضلع پلوامہ میں واقع سرکڑ ہاوس میں منعقدہ عوامی دربار پروگرام کے دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹ، اے سی ڈی پلوامہ، اے ڈی ڈی سی پلوامہ، اے سی آر پلوامہ اور انتظامیہ کے تمام سینئر افسران اور ضلعی اور سیکٹری سطح کے افسران موجود تھے۔
ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اس عوامی دربار میں شرکت کی جس کی صدارت حکومت کے محکمہ صنعت و تجارت کے سکریٹری وکریم جیت سنگھ نے کی۔
سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں عوامی دربار کے دوران ضلع پلوامہ کے تمام محکموں کی طرف سے سٹال لگائے گئے تھے تاکہ محکمہ کے پاس دستیاب مختلف مرکزی اسپانسرڈ سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جا سکیں۔ مہمان خصوصی نے پروگرام کے دوران لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ محکمہ جات کے پاس دستیاب سکیموں کے بارے میں عوام الناس کو جانکاری دی تاکہ لوگ حکومت کی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:دارالعلوم غوثیہ دربگام کی جانب سے پلوامہ میں مفت طبی کیمپ منعقد
دربار میں موجود مقامی لوگوں اور وفود نے اپنے اپنے علاقوں کی شکایات اور مطالبات سیکرٹری کے سامنے رکھے اور انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ تمام مطالبات اور شکایات کا جلد از جلد ازالہ کر دیا جائے گا۔