چندریگام ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام ترال(پلوامہ):سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کے 180 اور 130 بٹالین کی جانب سے آج مشترکہ طور پر چندریگام ترال میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کا طبی جانچ کرائی، اس کے علاوہ کیمپ میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
اس طبی کیمپ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی۔ مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔ کیمپ میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر ستیش ملک، ڈپٹی کمانڈنٹ للت کشور 130 بٹالین کے ارن کمار، اے کے ادھیکاری اور دیگر آفیسران موجود رہے۔
اس موقع پر سی آر پی ایف افسران نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کا مدعا اور مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں کے بیچ جاکر ان کو راحت پہنچائی جا سکے اور ان کے ساتھ تال میل کو بڑھاوا دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اس لیے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے عوام کو کافی حد تک فائدہ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے، تاکہ ضرورت مندوں کو راحت ملے۔