پلوامہ:پلوامہ میں سی آر پی ایف 182 بٹالین کی طرف سے منعقدہ مقابلے میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعینات 7 سی آر پی ایف بٹالین کے 65 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مقابلے کی اختتامی تقریب سی آر پی ایف 182بٹالین ہیڈکوارٹر پلوامہ کے احاطے میں منعقد کی گئی تھی جس میں سی آر پی ایف کے مختلف بٹالین کے افسران نے شرکت کی۔
کمانڈنٹ سی آر پی ایف 183 بٹالین راجیش کمار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے جیتنے والوں کھیلاڑیوں میں میڈل تقسیم کئے۔ مقابلے کو مختلف وزن کے زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا اور سی آر پی ایف 182 بٹالین ہیڈکوارٹر پلوامہ میں ویٹ لفٹنگ مقابلے کے دوران 13 شرکاء نے سونے، 9 نے چاندی اور 9 نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔