اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے کارمولہ میں بادل پٹھنے سے فصلیں تباہ - cloud burst in Tral - CLOUD BURST IN TRAL

ضلع پلوامہ کے ترال کے کارمولہ میں بادل پٹھنے کے واقعے میں بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔اس سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترال کے کارمولہ میں بادل پٹھنے سے فصلیں تباہ
ترال کے کارمولہ میں بادل پٹھنے سے فصلیں تباہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 4:36 PM IST

ترال:گزشتہ روز سہ پہر کو جنوبی کشمیر کے دور افتادہ علاقے کار مولہ میں بادل پٹھنے کے بعد آئ طغیانی سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔بادل پٹھنے کے بعد آئی طغیانی کی وجہ سے کار مولہ ناڈ کو جانے والی رابطہ سڑک خستہ حال ہوگی۔

ترال کے کارمولہ میں بادل پٹھنے سے فصلیں تباہ (etv bharat)

پانی کے بڑے بڑے ریلے زمین میں جانے سے مقامی باشندوں کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جسے مقامی کسان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہوگیے ہیں۔بادل پٹھنے کے بعد سیلابی صورتحال سے محمد سلیمان نامی خانہ بدوش کا ڈیرہ اور کئ بکریاں غرقاب ہوگی ۔اس کی وجہ سے مزکورہ شھری کا عیال فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ہے۔

زبیر خان نام کے ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ اچانک پیدا شدہ صورتحال سے۔ اس کے مکان اور زمین کو نقصان پہنچاہے۔ متاثرہ افراد نے انتظامیہ سے اس حوالے سے جایزہ لینے اور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک اور مقامی باشندہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے باعث فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔انتظامیہ کو کسانوں اور مقامی باشندوں کی مدد کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال کے کار مولہ میں بادل پٹھنے سے فصلوں کو نقصان -

معلوم ہوا ہے کہ کل بادل پٹھنے کے بعد ہی تحصیلدار ترال عمران احمد نے ایس ایچ او کے ہمراہ کار مولہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details