بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ میں PIT NDPS ایکٹ کے تحت دو ’’بدنام زمانہ‘‘ منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل بھی بارہمولہ ضلع میں ایک خاتون منشیات فروش سمیت رواں برس نصف درجن کے قریب منشیات فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا، جبکہ کئی منشیات فروشوں کے اثاثے اٹیچ کیے گئے۔
پولیس نے جیل بھیجے گئے منشیات اسمگلروں کی شناخت ارشاد احمد وانی ولد غلام رسول ساکنہ پنڈیتھ پورہ بالا، ٹنگمرگ، ضلع بارہمولہ اور محمد تجمل مسعودی ولد بدر الدین مسعودی ساکن بگندر، پمپور ضلع پلوامہ کے طور پر کی ہے۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے نظر بندی کے احکامات کے بعد منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے نہیں حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بھلوال، جموں منتقل کر دیا گیا۔