رامبن :ضلع رامبن کے بانہال میں واقع قومی شاہراہ پر چار لائن کے تعمیراتی کام کی وجہ سے گاوں کے بیشتر مکانات اور اسکولوں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع ہے۔اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ان میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے نقصان کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹیم گاؤں بھیجی ہے۔مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ قومی شاہراہ پر چار لین کی کٹائی سے ان کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ اٹھائے اور مقامی لوگوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرے۔