سرینگر:محکمہ صحت کی جانب سے جعلی ڈاکٹروں اور کلینکس کو تیزی سے سیل کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وادی کے تین اضلاع اننت ناگ، گاندربل اور سرینگر میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
صحت اور طبی تعلیم کے سیکرٹری عابد رشید شاہ کی ہدایت پر ایسے کلینکس اور ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جو کہ جعلی ہے اور بنا کسی ڈاکٹری ڈگری اور تربیت کے مریضوں کے ساتھ علاج کے نام پر کھلواڑ کررہے ہیں۔
جعلی ڈاکٹر کے بارے میں کئی روز سے سوشل میڈیا پر خبریں عام ہورہی ہیں، جس سے صحت عامہ کی سالمیت کو زک پہنچ رہا ہے ایسے میں صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری نے طب کے شعبے کو بدنام کرنے اور عام لوگوں کو علاج کے نام پر استحصال کرنے والوں پر کڑی نگاہ رکھنے والے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ"ہم صحت کی دیکھ بھال میں اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ صحت عامہ پر اعتماد اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اس طرح کی بددیانت جعلی ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشتبہ طبی عملہ کی اطلاع حکام کو دیں تاکہ صحت جیسے اہم شعبہ میں لوگوں کے علاج کے نام پر لوگوں کے صحت ساتھ کھلواڑ کرنے والوں پر روک لگائی جائے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جعلی ڈاکٹروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم - نقلی کلینکس کارروائی
Crackdown on Fake Clinics محکمہ صحت نے ایک کارروائی کرتے ہوئے اننت ناگ، گاندربل اور سرینگر میں جعلی ڈاکٹروں اور کلینکس کو سیز کیا ہے۔ محکمہ صحت نے لوگوں سے ان افراد کے خلاف ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم
Published : Feb 5, 2024, 4:50 PM IST
مزید پڑھیں:گاندربل میں غیرقانونی پرائیوٹ کلینگ کے خلاف کارروائی
واضح رہے حال ہی میں شمالی کشمیر کے اننت ناگ اور وسطی ضلع کے گاندربل میں محکمہ صحت نے جعلی ڈاکٹروں کی نشاہدی کر کے ان کلنکس کو بھی سیل کردیا ہے جہاں مزکورہ جعلی ڈاکٹر لوگوں کا علاج و معالجہ کررہے تھے۔