اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سی پی آئی (ایم) نے کیا اننت ناگ میں انڈیا الائنس کی حمایت کا اعلان - CPIM to Support INDIA Alliance - CPIM TO SUPPORT INDIA ALLIANCE

CPIM has extended full support to INDIA Allianceلوک سبھا الیکشن نزدیک آنے کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں، جبکہ لیڈران و کارکنان کا ایک سے دوسری جماعت میں شامل ہونے اور اعلانیہ و پس پردہ الائنس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سی پی آئی (ایم) لیڈر جی این ملک اننت ناگ میں پریس کانفرنس کے دوران
سی پی آئی (ایم) لیڈر جی این ملک اننت ناگ میں پریس کانفرنس کے دوران

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 5:34 PM IST

سی پی آئی (ایم) لیڈر جی این ملک اننت ناگ میں پریس کانفرنس کے دوران

اننت ناگ (جموں کشمیر) :کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم) کے اسٹیٹ سیکریٹری غلام نبی (جی این) ملک نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی پارٹی نے جموں اور اننت ناگ - راجوری میں ’انڈیا الائنس‘ کی مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس میں جی این ملک نے کہا کہ ’’موجودہ حالات نے سی پی آئی ایم کو مجبور کیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لئے جموں میں کانگریس کے امیدواروں اور اننت ناگ - راجوری کے لیے این سی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ’’حد بندی میں اننت ناگ پارلیمانی نشست کو دو خطوں میں منقسم کرنے کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اپنا سیاسی مقصد تھا، تاکہ وہ ووٹوں کا بٹوارہ کرکے اس نشست کو اپنے کھاتے میں ڈال سکے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے قبائلی طبقہ کو ریزرویشن دے کر اپنا ووٹ بینک بڑھانے کی کوشش کی، اس لئے بی جے پی کی ان کوششوں کو ناکام کرنے کے لئے ’انڈیا اتحاد‘ کو بھرپور تعاون دینا ناگزیر ہو گیا ہے۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران جی این ملک نے مزید کہا کہ ’’بھارت ایک جمہوری اور سیکولر ملک ہے، تاہم بی جے پی نے ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بی جے پی نے ملک کے کسی بھی ادارے کو نہیں بخشا۔ سپریم کورٹ سے لے کر جمہوری اداروں کو یرغمال بنا کر رکھا گیاہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ پورے ملک میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔‘‘

جی این ملک نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقہ سے یہاں کی عوام کو خصوصی اختیارات سے محروم کیا۔ جموں کشمیر کو ایک قید خانہ میں تبدیل کیا۔ جمہوری نظام کو درہم برہم کیا۔ اسلئے آج عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی حق رائے دیہی کے ذریعے بی جے پی سے بدلہ لیں اور انہیں اقتدار سے دور رکھیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:اپنی پارٹی کا اننت ناگ - راجوری سیٹ پر الیکشن موخر کرنے کی اپیل - Anantnag Rajouri Parliamentary Seat

ABOUT THE AUTHOR

...view details