اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری، سرینگر کی بیشتر نسشتوں پر این سی آگے - NC ahead in Srinagar constituencies - NC AHEAD IN SRINAGAR CONSTITUENCIES

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ ابتدائی رجحان میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو سبقت حاصل ہے۔

جموں و کشمیر انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری، سرینگر کی بیشتر نسشتوں پر این سی آگے
جموں و کشمیر انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری، سرینگر کی بیشتر نسشتوں پر این سی آگے (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2024, 10:42 AM IST

سرینگر : جموں و کشمیر کی 90 نشتوں کا رجحان سامنے آرہا ہے۔ ایسے میں ابتدئی رجحان کے مطابق سرینگر کی 8 اسمبلی حلقوں میں دو کو چھوڑ کر 6 اسملبی حلقوں میں این سی امیدوار آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ خانیار میں این سی کے علی محمد ساگر، جبکہ حضرت بل میں ان کے بیٹے سلمان ساگر برتری لئے ہوئے ہیں۔ اسی طرح عیدگاہ اور زڈی بل نشستوں پر بھی این سی کو سبقت حاصل ہے۔ لال چوک اسمبلی حلقے میں پہلے پی ڈی پی اور اب این سی امیدوار لیڈ کررہے ہیں۔

جموں و کشمیر انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری، سرینگر کی بیشتر نسشتوں پر این سی آگے (ETV Bharat)


ایس کے آئی سی سی میں سرینگر ضلع کے 8 اسمبلی حلقوں کے لیے الگ الگ گنتی مراکز الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے عین مطابق قائم کیے گیے ہیں۔ تمام کاؤنٹنگ ہالز میں ہموار اور غلطی سے مبرا گنتی کی خاطر آر او اسٹاف اے آر او سسٹاف، مائیکرو آبزرور، کاؤنٹنگ ایجنٹس کے علاوہ دیگر عملے کی تعینات ہے ۔جو کہ بہتر طور ووٹوں کی گنتی کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں


واضح رہے جموں و کشمیر میں دس برس بعد تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے۔ 18 ستمبر کو جنوبی کشمیر اور چناب وادی کی24 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ 25 ستمبر کو منعقدہ دوسرے مرحلے میں وسطی کشمیر اور پیر پنجال اضلاع کی 26 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی جبکہ آخری مرحلے میں شمالی کشمیر اور جموں کے اضلاع میں پولنگ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فی الحال پی ڈی پی کی حمایت کی ضرورت نہیں: عمر عبداللہ


جموں وکشمیر میں سبھی 20 اضلاع میں گنتی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔۔جہاں اس وقت ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ضلع سرینگر کے 8 انتخابی حلقوں کے لیے گنتی مراکز شیر کشمیر انٹرنیشنل کانووکیشن سینٹر سرینگر ( ایس کے آئی سی سی ) سرینگر میں قائم کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details