منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ تعلیم کے ماتحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں میں تعینات خاتون باورچیوں کی کم اجرت اور وقت پر تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاتون باورچیوں نے کم اجرت،وقت پر تنخواہ ناملنے سمیت مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اس سے قبل سرکار کی جانب سے باورچیوں کو ماہانہ 500 روپیہ تنخواہ دی جاتی تھی۔ بعدازاں سرکار کی جانب سے تنخواہ میں اضافہ کرتے ہوئے 1000 روپیہ ماہانہ تنخواہ کی گئی تھی۔ جس سے باورچیوں کو تھوڑی راحت نصیب ہوئی تھی۔