پلوامہ:ضلع پلوامہ کو سرینگر جموں ہائی وے سے للہار کے راستے سے ملانے والا پل سال 2014 میں سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا اور انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں سڑک کا رابطہ بحال کرنے کے لیے ایک عارضی پل تعمیر کیا گیا تھا لیکن اس پل کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مقامی آبادی انتظامیہ سے دس سالوں سے اس پل کو تعمیر کرنے کی مانگ کررہے تھے۔تاہم آج دس سال بعد مقامی آبادی کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پل پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہیں جس کو لے کر مقامی آبادی کا خوش نظر آرہی ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس سلسلے میں اوقاف سیکٹری منظور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب دس سال بعد اس پل پر کام شروع کیا گیا ہے لیکن اس تعمیراتی کام میں کوئی غفلت نہیں ہونے چاہیے اور یہ جدید بنیادوں پر تعمیر کیا جانا ہے جبکہ محمکہ کے ملازمین اس پل کے تعمیراتی کام کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے چاہیے۔