جموں:جموں و کشمیر کانگریس ممکنہ طور پیر کو جموں - ریاسی اور ادھمپور - کٹھوعہ لوک سبھا نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر سکتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پہلے ہی دونوں سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں سیٹوں پر انڈیا الائنس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہے۔ اگر کانگریس کو ان دو سیٹوں پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی حمایت ملتی ہے تو بی جے پی کے لیے ان دونوں سیٹوں پر 2019کی طرح پھر سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگانا ہوگا، تاہم بی جے پی دیگر علاقوں کی طرح جموں میں بھی ہندو ووٹروں پر ہی زیادہ توجہ دے گی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر رمن بھلا جموں - ریاسی سیٹ سے کانگریس یعنی ’انڈیا‘ الائنس کے امیدوار ہوں گے، وہیں ذرائع کے مطابق صوبہ جموں کی دوسری انتخابت نشست - ادھمپور - پر کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول، کٹھوعہ علاقے سے پارٹی لیڈر بلویر سنگھ اور سابق ایم پی اور ڈوگرہ سوابھیمان تنظیم کے لال سنگھ کو میدان میں اتارنے پر غور کر رہے ہیں۔