اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس کے قانون ساز احتجاج کے طور پر آج حلف نہیں لیں گے: جی اے میر

عمر عبداللہ آج جموں و کشمیر یوٹی کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے تاہم کانگریس کے قانون ساز حلف نہیں اٹھائیں گے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 8 hours ago

کانگریس کے قانون ساز احتجاج کے طور پر آج حلف نہیں لیں گے: جی اے میر
کانگریس کے قانون ساز احتجاج کے طور پر آج حلف نہیں لیں گے: جی اے میر (Etv Bharat)

سرینگر: کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس کے چھ میں سے کوئی بھی قانون ساز آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سامنے ریاست کی بحالی پر "احتجاج" کرنے کے لیے حلف نہیں لیں گے۔ میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’چھ میں سے کوئی بھی قانون ساز آج شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ایل جی کے سامنے حلف نہیں اٹھائیں گے تاکہ جموں اور کشمیر کے ریاست کا درجہ بحال نہ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج ظاہر کیا جاسکے‘۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس، این سی حکومت کی حمایت کرے گی لیکن آج کانگریس کے ارکان حلف نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ این سی کے ساتھ کابینہ کی نشستوں پر کوئی اختلاف ہے۔ کابینہ میں شامل ہونا این سی۔کانگریس اتحاد کا اندرونی معاملہ ہے، لیکن ہمارا بنیادی مسئلہ ریاست کی بحالی ہے۔ ہم اس وقت تک کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک ریاست کا درجہ بحال نہیں ہو جاتا، لیکن چھ قانون ساز این سی حکومت کی حمایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غلام احمد میر کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر نامزد

واضح رہے کہ عمر عبداللہ آج صبح 11.30 بجے جموں و کشمیر یو ٹی کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ رپورٹس کے مطابق عمر عبداللہ کے ساتھ آٹھ رکنی کابینہ کے لیے صرف این سی کے وزرا ہی حلف لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details