اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق وزیر نے بڑھتی عسکریت پسندی پر کیا تشویش کا اظہار

سینئر کانگریس لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔

ا
ایم ایل اے پیرزادہ محمد سعید (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 6:53 PM IST

سابق وزیر نے بڑھتی عسکریت پسندی پر کیا تشویش کا اظہار (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) :کانگریس کے سینئر رہنما اور اننت ناگ (44) سے رکن اسمبلی پیر زادہ محمد سعید نے عسکریت پسندی کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’حالیہ دنوں جموں کشمیر میں ملی ٹنسی سے متعلق واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جو کہ ایک منظم سازش معلوم ہوتی ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف علاقے میں قیامِ امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے بلکہ عوامی زندگی بھی متاثر کر رہی ہے۔‘‘

ایم ایل اے سعید نے عسکریت پسندی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خطے میں امن کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیرزادہ نے ان باتوں کا اظہار اننت ناگ (44) سے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ مختلف محکمہ جات کے افسران سے میٹنگ منعقد کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

پیر زادہ محمد سعید نے اننت ناگ میں مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ تعمیراتی پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ’’ضلع اننت ناگ کو آج تک سبھی حکومتوں کی جانب سے نظر انداز کیا گیا، لیکن اس بار اہم پیش رفت کے تحت ضلع اننت ناگ میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پختہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔‘‘ پیرزادہ کے مطابق ’’یہ اقدامات نہ صرف علاقے کی ترقی کو فروغ دیں گے بلکہ عوام کی زندگی میں بھی بہتری لائیں گے۔‘‘

کانگریس لیڈر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اننت ناگ کے لوگوں کے مفادات کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پیرزادہ محمد سعید کانگریس - نیشنل کانفرنس (این سی) مخلوط حکومت میں کئی اہم وزارتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپر لیک اسکینڈل سے کانگریس میں واپسی تک: پیرزادہ محمد سعید کا سیاسی سفر - Peerzada Mohammad Sayed

ABOUT THE AUTHOR

...view details