اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی۔کانگریس اتحاد کی حکومت بنے گی: طارق حمید قرہ

سابق رکن پارلیمنٹ اور جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ طارق حمید قرہ نے جموں و کشمیر انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 7 hours ago

این سی۔کانگریس اتحاد کی حکومت بنے گی: طارق حمید قرہ
این سی۔کانگریس اتحاد کی حکومت بنے گی: طارق حمید قرہ (Etv Bharat)

سرینگر : پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور شالہ ٹینگ اسمبلی سے جیت درج کرچکے طارق احمد قرہ نے کہاکہ یہ جیت عوام کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سامنے آنے سے یہ صاف ہورہا ہے این سی اور کانگریس مل کر حکومت بنانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نتائج ہمارے حق آرہے ہیں وہ اطمینان بخش ہے اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد تصویر صاف ہوجائے گی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نہ صرف سرینگر کے تمام 8 اسمبلی حلقوں میں الائنس کی جیت ہوگی بلکہ کشمیر صوبے کی دیگر نشستوں پر بھی این سی کانگریس اتحاد کو سبقت حاصل ہوگی۔

این سی۔کانگریس اتحاد کی حکومت بنے گی: طارق حمید قرہ (Etv Bharat)


انہوں نے مزید کہاکہ نتائج سے یہ واضح ہوگیا کہ یہاں کے لوگوں نے فرقہ پرست جماعتوں کو ووٹ کے ذریعہ مناسب جواب دیا ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر کی 8 نشستوں کے رجحانات سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ این سی 7 اور ایک حلقہ پر کانگریس امیدوار کی جیت یقینی ہے۔ اس بیچ این سی اور کانگریس کارکن شیر کشمیر انٹرنیشنل کانووکیشن سینٹر سرینگر کے باہر جشن منارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: التجا مفتی نے شکست تسلیم کرلی


جموں و کشمیر کی 90 نشتوں کا رجحان سامنے آرہا ہے۔ ایسے میں ابتدئی رجحان کے مطابق سرینگر کی 8 اسمبلی حلقوں میں ایک کو چھوڑ کر 7 اسملبی حلقوں میں این سے امیدوار آگے ہیں۔خانیار میں این سی کے علی محمد ساگر، جبکہ حضرتبل میں ان کے بیٹے سلمان ساگر کو سبقت حاصل ہے۔ اسی طرح لال چوک، عیدگاہ اور زڈی بل نشستوں پر بھی این سی کے میدواروں نے بازی ماری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details